ضوابط اور لائسنس

ناگا مارکیٹس کو سائپرس سیکیورٹیز اور ایکسچینج کمیشن (CySEC) کا لائسنس حاصل ہے اور اس کے ضوابط کے مطابق چلایا جاتا ہے، اور ہمارے تمام کلائنٹس کے فنڈز ہمارے فنڈز سے الگ ہوتے ہیں اور بڑے بین الاقوامی بینکس میں رکھے جاتے ہیں۔

سائپرس سیکیورٹیز اور ایکسچینج کمیشن (CySEC)

ناگا مارکیٹس کو سائپرس سیکیورٹیز اور ایکسچینج کمیشن (CySEC) کی سرپرستی میں اور اس کے ضوابط کے مطابق چلایا جاتا ہے (لائسنس نمبر 204/13)، جو سائپرس میں سرمایہ کاری کی خدمات فراہم کرنے والی فرمز کا نگران اور ضابطہ کار دفتر ہے۔ CySEC یورپی سیکیورٹیز اور مارکیٹس اتھارٹی (ESMA) کا رکن ہے۔ ناگا مارکیٹس کے پاس مختلف ممالک میں کام کرنے کا CySEC لائسنس موجود ہے جو سرمایہ کاری اور معاون خدمات کی اجازت دیتا ہے۔

ہم EU اور مقامی ضوابط جیسا کہ مالیاتی آلات کے ڈائریکٹو کی یورپی مارکیٹس II ('MiFID II)، مالیاتی آلات کے ضوابط کی مارکیٹس ('MiFIR') اور سائپرس سرمایہ کاری خدمات اور افعال اور 2017 کے باضابطہ مارکیٹس کے قانون (Law87(I)/2017) کی بجا آوری کو یقینی بناتے ہیں۔

MiFID

MiFID II میں اصلاحات آنے والی ہیں اور یہ مالیاتی آلات کی مارکیٹس ('MiFID') کے ڈائریکٹو 2004/39/EC کی تصدیق کرے گا۔ اس کا آغاز 1/1/2018سے ہو گا اور اس کا مقصد مالیاتی آلات کی مارکیٹس کی ضابطہ کاری اور یورپی اکنامک ایریا (EEA) میں سرمایہ کاری خدمات اور افعال کی اجازت دینا ہے۔ اس ڈائریکٹو کو سائپرس سرمایہ کاری خدمات اور افعال اور 2017 کے باضابطہ مارکیٹس کے قانون (Law 87(l)/2017) کے تحت سائپرس میں لاگو کیا گیا تھا۔

یورپی یونین کے MiFID II کے بنیادی اہداف درج ذیل ہیں: فعالیت کے درجات بڑھانا، مالیاتی شفافیت بڑھانا، مقابلے میں اضافہ کرنا اور صارفین کی اچھی طرح حفاظت کرنا۔ دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ MiFID II سرمایہ کاری فرمز کو کسی اور رکن ریات اور / یا کسی تیسرے ملک میں سرمایہ اور معاون خدمات فراہم کرنے کی اجازت دیتا ہے، اگر یہ خدمات سرمایہ کاری فرم کی توثیق کے مطابق ہوں۔

سرمایہ کار کا تلافی فنڈ

ناگا مارکیٹس سرمایہ کاری کی تلافی فنڈ کا رکن ہے جس کا ہدف فنڈ کے ارکان کے خلاف حصہ دار کلائنٹس کے تمام دعووں کو محفوظ کرنا اور فنڈ کے کسی رکن کے اپنے فرائض پورے کرنے میں کوتاہی کی صورت میں حصہ دار کلائنٹس کے تمام دعووں کی تلافی کرنا ہے۔ چاہے یہ فرائض قانونی دائرہ کار سے متعلق ہوں کلائنٹ کے معاہدے سے یا فنڈ کے کسی رکن کی غلطی سے۔

خطرات کا اعلامیہ

یہ ویب سائٹ ناگا مارکیٹس لمیٹڈ کی ملکیت میں موجود ہے اور وہی اسے چلاتے ہیں۔ خطرات کا انتباہ: فاریکس ایکسچینج ('فاریکس') اور اختلافی معاہدوں ('CFDs')، بشمول کریپٹو کرنسیز میں CFDs کی تجارت شدید مشکوک ہے، اس میں شدید خطرہ موجود ہے اور ممکن ہے کہ یہ تمام سرمایہ کاروں کے لئے مناسب نہ ہو۔ ممکن ہے کہ آپ کو اپنے کچھ یا تمام سرمایہ کا نقصان اٹھانا پڑے اور اسی لئے آپ کو ایسا سرمایہ نہیں لگانا چاہیے جسے کھونے کے لئے آپ تیار نہ ہوں۔

آپ کو مارجن پر تجارت کرنے ک خطرات سے آگاہ رہنا چاہیے اور خطرات کا انکشافی بیان مکمل طور پر پڑھنے کے لئے آپ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ناگا مارکیٹس لمیٹڈ مالیاتی خدمات کی ایک باضابطہ فرم ہے جسے اپنے افعال پر عمل درآمد کے لئے CIF لائنس نمبر 204/13کے تحت سائپرس سیکیورٹیز اور ایکسچینج کمیشن (CySEC) کی توثیق حاصل ہے۔ ممنوعہ قانون دائرہ کار: ہم چند مخصوص قانونی دائرہ کاروں جیسا کہ SA، جاپان، کینیڈا، بیلجیئم، کیوبا، ایران، عراق، شام اور شمالی کوریا میں رہائش پزیر افراد کے اکاؤنٹس نہیں بناتے۔
کیا مدد کی ضرورت ہے؟ ہمارا مدد سیکشن ملاحظہ کریں
ہماری ویب سائٹ پر آپ کے لئے بہترین تجربے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے یہ ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے۔ مزید سیکھیں
سمجھ گئے!
مفت اکاؤنٹ بنائیں
رجسٹر کریں